Categories: Ramzan Series 2023

Mehreen Farhan

Letter 7 – You and I

My Beloved Allah,

I’m part of an epic love story and the two main characters in it are You and me.

I know that was direct, but that’s how I like to describe our relationship.

I was once a rooh and You knew me. You knew me when I didn’t existed. You loved me when I was a cluster of cells.. then an embryo, then a fetus… You knew me way before my mother even knew I was inside her. You loved me when no one else did. Before anyone knew me, You knew me.

You watched over me as I spent years on this earth, clothed, fed, taught, getting all forms of rizq under Your Mercy and Your Gracious Watchful nurturing.

It’s such a wonderful feeling to be known and understood in this complete way. We search all our lives for a person who will understand us forgetting that You are always close.

But I forgot you. I let the world come in between us. And then a time comes when I go through each day, trying to find you in everything and it becomes struggle of the qalb.

This heart holds such subtle, such a deep sadness when it’s away from You because it was meant to stay connected to You.

“Verily, in the remembrance of Allah, do hearts find rest”, You say in the Quran.

A person in love doesn’t like it when his or her object of adoration prefers someone over them. Then how and why should You, O Allah, accept partners in Your relation as our Illah?

This world is full of distractions. Fantasies, distractions everywhere, and to top all that, woes of family and livelihood.

You see, these things are lying right across from us in front of our bare eyes. You, however, are in hejab. The ghaib, the unseen Illah we love and Who loves us. The test is difficult, Ya Rabb!

But You know even that, and that’s the beauty of our relationship. You understand and then You forgive. You know my petty limits and forgive me for my conscious mistakes as well.

I keep forgetting. I keep going away. But You wait for my return and welcome me back whenever I do.

One day, I will be laid to rest in the earth and then it will be You and I again.

I will be tested and tried, for my sins and trespasses. But this story goes full circle. I came from You and I go back to You. This separation in between is painful and the heart yearns. One day, in shaa Allah, I will be home.

The Rabb and abd will reunite, Ameen.

Ya Rabb, You are the One. And You will always be enough. Alhumdullilah.

 

میرے پیارے اللہّ

میں ایک عظیم داستانِ محبت کا حصہ ہوں، جس کے صرف دو ہی مرکزی کردار ہیں، میں اور آپ۔

میں جانتی ہوں کہ میرا یہ انداز بیان قدرے بیباک ہے، لیکن آپ کے ساتھ اپنے تعلق کو میں ایسے ہی بیان کرنا چاہوں گی۔

آپ مجھے ہمیشہ سے جانتے ہیں، تب بھی جب میں محض ایک روح تھی۔ جب میرا کوئی وجود نہیں تھا۔ تب بھی جب میری حیثیت چند زرات سے زیادہ نہیں تھی۔ آپ کا پیار مجھے تب بھی حاصل تھا جب میں ابھی رحمِ مادر میں تھی۔ آپ نے مجھ سے تب محبت کی جب کوئ مجھے جانتا بھی نہیں تھا، یہاں تک کہ میری ماں بھی میرے وجود سے لاعلم تھیں۔ سب سے پہلے آپ مجھے نہ صرف جانتے تھے بلکہ مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرتے تھے۔

اس دنیا میں آنے کے بعد بھی آپ نے ہمیشہ میرا ہر طرح سے خیال رکھا۔ مجھے لباس عطا کیا، مجھے کھلایا، پلایا، مجھے علم اور شعور عطا کیا، اپنے کرم سے ہر طرح کا بہترین رزق عطا کیا اور ہمیشہ میری نگہبانی کی۔

کتنا خوبصورت احساس ہے جب کوئی ہمیں اتنے قریب سے جانے اور اس طرح سمجھے۔ ہم اکثر ساری زندگی اس شخص کو تلاش کرنے میں گزار دیتے ہیں جو ہمیں سمجھ سکے اور یہ بھول ہی جاتے ہیں کہ آپ ہمیشہ سے ہم سےکتنے قریب ہیں۔

لیکن پھر بھی میں آپ کو بھول گئی۔ ہمارے درمیان یہ دنیا آگئی۔ اور پھر وہ وقت بھی آیا جب میں ہر دن، ہر چیز میں آپ کو ڈھونڈتی رہی، اور یہ میرے لئے سب سے بڑی جدوجہد بن گئی۔

دل جب بھی آپ سے دور ہوتا ہے، اس میں ہمیشہ ایک مدھم، لیکن گہری اداسی رہتی ہے، کیوں کہ یہ دل بنا ہی آپ سے جڑے رہنے کے لیے ہے۔

“بے شک اللہّ کے زکر میں دلوں کو اطمینان ملتا ہے”۔ آپ نے قرآن میں ارشاد فرمایا ہے۔

یہ تو کوئی بھی محبت کرنے والا برداشت نہیں کریگا کہ اس کا محبوب اس سے زیادہ کسی اور کو چاہے۔ آپ تو پھر ہمارے رب، ہمارے خالق و مالک ہیں، آپ کیوں میرے اور اپنے درمیان غیراللہ کو برداشت کریںگے؟

یہ دنیا نہایت پیچیدہ اور دشوار گزار ہے۔ ہر طرف خواہشیں ہیں، تصورات ہیں، دھیان کو بٹانے کے لئے ایک سے بڑھ کر ایک تفریحات اور مشاغل ہیں، اور سب سے بڑھ کر خاندان اور فکر معاش۔

یہ تمام چیزیں ہمارے سامنے ہر وقت موجود ہیں۔ لیکن آپ حجاب میں ہیں۔ جس اللہّ سے ہم محبت کرتے ہیں اور جو ہم سے محبت کرتا ہے وہ آنکھوں سے دکھائی نہیں دیتا۔ کتنا مشکل امتحان ہے۔

لیکن یہ بھی ہمارے رشتے کی خوبصورتی ہے۔ آپ سمجھ جاتے ہیں اور معاف بھی کر دیتے ہیں۔ آپ میری کمزوریوں کو بخوبی جانتے ہیں اور مجھے میری دانستہ غلطیوں کے لۓ بھی معاف کر دیتے ہیں۔

میں بار بار بھول جاتی ہوں۔ بار بار آپ سے دور ہو جاتی ہوں۔ آپ پھر بھی ہر بار میرا انتظار کرتے ہیں اور ہر بار مجھے پہلے سے زیادہ محبت کے ساتھ اپنا لیتے ہیں۔

ایک دن میں اس مٹی میں مل جاؤں گی، میرا وجود فنا ہو جائے گا اور کہانی میں ایک بار پھر صرف آپ اور میں رہ جائیں گے۔

مجھے میری غلطیوں اور گناہوں کے لئے آپ کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ لیکن یہی ہماری کہانی کا حسن ہے۔ میں آپ سے ہوں اور آپ کے پاس ہی واپس آؤنگی۔ یہ عارضی دوری تکلیف دہ ضرور ہے، لیکن میرے دل میں آپ کے لیۓ جو تڑپ ہے، وہ انشا اللہّ ایک دن مجھے واپس آپ کے پاس ضرور لے کے آئے گی۔

رب اور عبد پھر سے مل جائیں گے۔ آمین۔

میرے پیارے اللہ، صرف آپ ہی تھے، صرف آپ ہی ہیں اور آپ میرے لیۓ ہمیشہ کافی ہیں۔ الحمدللّٰہ

[adinserter block="1"]

Editor's Pick