Welcome to Day 16 of the Ramzan Series 2020. We are the Hijri 1441 of the Islamic calendar.
Today we want to highlight one important issue in our society. We will see what the Quran says about taking loans (‘qarz’).
Qarz is a very prevalent problem that has known to create problems. It spoils relationship when it is not returned on time, or not returned at all. Sometimes, it can become a point of contention among good friends too. We all know how problems related to loans can seep into the best of relationships and ruin them.
Allah lays down the fair and ‘haq’ commands related to qarz in Surah Baqarah, ayat 282:
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا تَدَايَنۡتُمۡ بِدَيۡنٍ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكۡتُبُوۡهُؕ وَلۡيَكۡتُب بَّيۡنَكُمۡ كَاتِبٌۢ بِالۡعَدۡلِ وَلَا يَاۡبَ كَاتِبٌ اَنۡ يَّكۡتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ اللّٰهُ فَلۡيَكۡتُبۡ ۚوَلۡيُمۡلِلِ الَّذِىۡ عَلَيۡهِ الۡحَـقُّ وَلۡيَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ وَلَا يَبۡخَسۡ مِنۡهُ شَيۡـًٔـاؕ فَاِنۡ كَانَ الَّذِىۡ عَلَيۡهِ الۡحَـقُّ سَفِيۡهًا اَوۡ ضَعِيۡفًا اَوۡ لَا يَسۡتَطِيۡعُ اَنۡ يُّمِلَّ هُوَ فَلۡيُمۡلِلۡ وَلِيُّهٗ بِالۡعَدۡلِؕ وَاسۡتَشۡهِدُوۡا شَهِيۡدَيۡنِ مِنۡ رِّجَالِكُمۡۚ فَاِنۡ لَّمۡ يَكُوۡنَا رَجُلَيۡنِ فَرَجُلٌ وَّامۡرَاَتٰنِ مِمَّنۡ تَرۡضَوۡنَ مِنَ الشُّهَدَآءِ اَنۡ تَضِلَّ اِحۡدٰٮهُمَا فَتُذَكِّرَ اِحۡدٰٮهُمَا الۡاُخۡرٰىؕ وَ لَا يَاۡبَ الشُّهَدَآءُ اِذَا مَا دُعُوۡاؕ وَلَا تَسۡـَٔـمُوۡۤا اَنۡ تَكۡتُبُوۡهُ صَغِيۡرًا اَوۡ كَبِيۡرًا اِلٰٓى اَجَلِهٖؕ ذٰلِكُمۡ اَقۡسَطُ عِنۡدَ اللّٰهِ وَاَقۡوَمُ لِلشَّهٰدَةِ وَاَدۡنىٰۤ اَلَّا تَرۡتَابُوۡٓاۚ اِلَّاۤ اَنۡ تَكُوۡنَ تِجَارَةً حَاضِرَةً تُدِيۡرُوۡنَهَا بَيۡنَكُمۡ فَلَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ اَلَّا تَكۡتُبُوۡهَاؕ وَاَشۡهِدُوۡۤا اِذَا تَبَايَعۡتُمۡؕ وَلَا يُضَآرَّ كَاتِبٌ وَّلَا شَهِيۡدٌ ؕ وَاِنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاِنَّهٗ فُسُوۡقٌ ۢ بِكُمۡ ؕ وَ اتَّقُوۡا اللّٰهَ ؕ وَيُعَلِّمُكُمُ اللّٰهُ ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
“Believers! Whenever you contract a debt from one another for a known term, commit it to writing. Let a scribe write it down between you justly, and the scribe may not refuse to write it down according to what Allah has taught him; so let him write, and let the debtor dictate; and let him fear Allah, his Lord, and curtail no part of it. If the debtor be feeble-minded, weak, or incapable of dictating, let his guardian dictate equitably, and call upon two of your men as witnesses; but if two men are not there, then let there be one man and two women as witnesses from among those acceptable to you so that if one of the two women should fail to remember, the other might remind her. Let not the witnesses refuse when they are summoned (to give evidence). Do not show slackness in writing down the transaction, whether small or large, along with the term of its payment. That is fairest in the sight of Allah; it is best for testimony and is more likely to exclude all doubts. If it be a matter of buying and selling on the spot, it is not blameworthy if you do not write it down; but do take witnesses when you settle commercial transactions with one another. And the scribe or the witness may be done no harm. It will be sinful if you do so. Beware of the wrath of Allah. He teaches you the Right Way and has full knowledge of everything.”
This ayat lays down several important rules of qarz. This is the way that Allah has commanded us to deal in matters of loan.
- Decide the time frame during which this loan will be valid. After this time has elapsed, the borrower should return it.
- Whenever a deal of qarz takes place, write it down. Allah mentions in this ayat that it does not matter if the loan amount is small or large. It should be written down. All such contracts, when written down, serve this idea of harmony and justice in our society. Later, these papers will support the testimony of witnesses also, if need be.
- The person who records these details, should write with full justice and not benefit or harm either of the parties. Everything should be recorded correctly, with no change to anything out of his own will.
- The borrower should make arrangements for writing down the details of this qarz.
- If the borrower is weak, or is not educated enough to record the qarz details, then someone from his side should help him do it. It can be a family member, or a friend, or anyone he trusts. This person should also observe justice while writing, and must be truthful in all details.
Moreover, the borrower can hire a professional scribe who can lay down this contract according to the prevalent law and with justice to both parties.
- When a loan contract takes place, two witnesses should be present. It can be two men, or one man and two women. These witnesses should be of good character and someone you trust. They should be dignified and respected so that if a time comes for them to give testimony, people may believe them.
The witnesses should bear in mind that they will be questioned in the court of Allah if they distort details or harm the truth in any way.
When is it okay to not record a loan contract?
In cases such as, owing someone a small change, borrowing money from a friend with an intention to return in a very short time, etc.
However, if these transactions include large amounts, it is wise to record them following the above mentioned rules.
We see Allah has extensively guided us in all matters of life, including money matters. He knows well that this is an area where many disagreements may arise. Memorize the above rules of qarz and share it with anyone who might need to know them.
Please keep in mind that if the borrower is unable to pay back the loan on time, the lender may choose to extend the return date. If the lender sees that the borrower cannot pay back at all, he may choose to forego the amount altogether. This will be seen as “ehsaan” by Allah.
May Allah make us of those who learn His Deen and guide others as well. May Allah enable us to follow His Law and make it easy for us. May Allah save us from being in a position to ask for loans.
Ameen sum ameen.
اس رمضان المبارک کے سولہویں روز میں خوش آمدید۔
آج ہم ایک بہت اہم موضوع پر بات کریں گے اور جاننے کی کوشش کریں گے کہ قرآن اس کے بارے میں کیا کہتا ہے۔ موضوع ہے “قرض کا لین دین”۔
قرض ان معاملات میں سے ہے جس کی وجہ سے کئی مرتبہ مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ اکثر یہ آپس کے تعلقات بگاڑنے کی وجہ بن جاتا ہے۔ یہاں تک کہ قریبی دوست یا رشتہ دار بھی اسی کی وجہ سے اپنے تعلقات کو خراب کر بیٹھتے ہیں۔ وجہ ہوتی ہے قرض کے لین دین کے اصول و آداب کو پس پشت ڈال دینا۔
کسی بھی معاملے کی بہترین راہنمائی اور آپس کے معاملات کے اصول وضع کرنے کے لئے قرآن و حدیث سے بہتر کونسا راستہ ہو سکتا ہے۔
قرض کے موضوع پر بھی قرآن میں بہت مفصل اور جامع اصول اور احکام موجود ہیں۔
سورہ البقرہ، آیت 282
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا تَدَايَنۡتُمۡ بِدَيۡنٍ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكۡتُبُوۡهُؕ وَلۡيَكۡتُب بَّيۡنَكُمۡ كَاتِبٌۢ بِالۡعَدۡلِ وَلَا يَاۡبَ كَاتِبٌ اَنۡ يَّكۡتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ اللّٰهُ فَلۡيَكۡتُبۡ ۚوَلۡيُمۡلِلِ الَّذِىۡ عَلَيۡهِ الۡحَـقُّ وَلۡيَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ وَلَا يَبۡخَسۡ مِنۡهُ شَيۡـًٔـاؕ فَاِنۡ كَانَ الَّذِىۡ عَلَيۡهِ الۡحَـقُّ سَفِيۡهًا اَوۡ ضَعِيۡفًا اَوۡ لَا يَسۡتَطِيۡعُ اَنۡ يُّمِلَّ هُوَ فَلۡيُمۡلِلۡ وَلِيُّهٗ بِالۡعَدۡلِؕ وَاسۡتَشۡهِدُوۡا شَهِيۡدَيۡنِ مِنۡ رِّجَالِكُمۡۚ فَاِنۡ لَّمۡ يَكُوۡنَا رَجُلَيۡنِ فَرَجُلٌ وَّامۡرَاَتٰنِ مِمَّنۡ تَرۡضَوۡنَ مِنَ الشُّهَدَآءِ اَنۡ تَضِلَّ اِحۡدٰٮهُمَا فَتُذَكِّرَ اِحۡدٰٮهُمَا الۡاُخۡرٰىؕ وَ لَا يَاۡبَ الشُّهَدَآءُ اِذَا مَا دُعُوۡاؕ وَلَا تَسۡـَٔـمُوۡۤا اَنۡ تَكۡتُبُوۡهُ صَغِيۡرًا اَوۡ كَبِيۡرًا اِلٰٓى اَجَلِهٖؕ ذٰلِكُمۡ اَقۡسَطُ عِنۡدَ اللّٰهِ وَاَقۡوَمُ لِلشَّهٰدَةِ وَاَدۡنىٰۤ اَلَّا تَرۡتَابُوۡٓاۚ اِلَّاۤ اَنۡ تَكُوۡنَ تِجَارَةً حَاضِرَةً تُدِيۡرُوۡنَهَا بَيۡنَكُمۡ فَلَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ اَلَّا تَكۡتُبُوۡهَاؕ وَاَشۡهِدُوۡۤا اِذَا تَبَايَعۡتُمۡؕ وَلَا يُضَآرَّ كَاتِبٌ وَّلَا شَهِيۡدٌ ؕ وَاِنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاِنَّهٗ فُسُوۡقٌ ۢ بِكُمۡ ؕ وَ اتَّقُوۡا اللّٰهَ ؕ وَيُعَلِّمُكُمُ اللّٰهُ ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
مومنو! جب تم آپس میں کسی میعاد معین کے لئے قرض کا معاملہ کرنے لگو تو اس کو لکھ لیا کرو اور لکھنے والا تم میں (کسی کا نقصان نہ کرے بلکہ) انصاف سے لکھے نیز لکھنے والا جیسا اسے خدا نے سکھایا ہے لکھنے سے انکار بھی نہ کرے اور دستاویز لکھ دے۔ اور جو شخص قرض لے وہی (دستاویز کا) مضمون بول کر لکھوائے اور خدا سے کہ اس کا مالک ہے خوف کرے اور زر قرض میں سے کچھ کم نہ لکھوائے۔ اور اگر قرض لینے والا بےعقل یا ضعیف ہو یا مضمون لکھوانے کی قابلیت نہ رکھتا ہو تو جو اس کا ولی ہو وہ انصاف کے ساتھ مضمون لکھوائے۔ اور اپنے میں سے دو مردوں کو (ایسے معاملے کے) گواہ کرلیا کرو۔ اور اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں جن کو تم گواہ پسند کرو (کافی ہیں) کہ اگر ان میں سے ایک بھول جائے گی تو دوسری اسے یاد دلادے گی۔ اور جب گواہ (گواہی کے لئے طلب کئے جائیں تو انکار نہ کریں۔ اور قرض تھوڑا ہو یا بہت اس (کی دستاویز) کے لکھنے میں کاہلی نہ کرنا۔ یہ بات خدا کے نزدیک نہایت قرین انصاف ہے اور شہادت کے لئے بھی یہ بہت درست طریقہ ہے۔ اس سے تمہیں کسی طرح کا شک وہ شبہ بھی نہیں پڑے گا۔ ہاں اگر سودا دست بدست ہو جو تم آپس میں لیتے دیتے ہو تو اگر (ایسے معاملے کی) دستاویز نہ لکھوتو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ اور جب خرید وفروخت کیا کرو تو بھی گواہ کرلیا کرو۔ اور کاتب دستاویز اور گواہ (معاملہ کرنے والوں کا) کسی طرح نقصان نہ کریں۔ اگر تم (لوگ) ایسا کرو تو یہ تمہارے لئے گناہ کی بات ہے۔ اور خدا سے ڈرو اور (دیکھو کہ) وہ تم کو (کیسی مفید باتیں) سکھاتا ہے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
اس آیت میں بہت ہی جامع طریقے سے قرض لینے اور دینے کے متعلق اللہ کے احکامات بیان کئے گئے ہیں۔ قرض لینے اور دینے والوں کے لئے ضروری ہے کہ ان احکام کی پیروی کی جائے:
- قرض کی مدت میعاد طے کی جائے۔ میعاد پوری ہو جانے پر قرض لوٹانا لازم ہے
- قرض کی شرائط طے ہو جانے پر تمام معاملہ لکھ لینا ضروری ہے خواہ قرض معمولی ہی کیوں نہ ہو۔ کسی بھی قسم کا سودا یا معاہدہ تحریری شکل میں لے آنے کے کئی فوائد ہوتے ہیں۔ نہ صرف یہ کہ کسی بھی تنازعہ کی صورت میں اس کی مدد سے فریقین کے ساتھ انصاف کرنا ممکن اور آسان ہو جاتا ہے، بلکہ اس سے بہت سی پیچیدگیوں، غلط فہمیوں اور بدمزگیوں سے بھی بچا جا سکتا ہے
- قرض کے معاہدے کو تحریر کرنے والے پر پوری ایمانداری اور غیرجانبداری کے ساتھ تحریر لکھنا لازم ہے۔ وہ اپنی تحریر کے ذریعے فریقین میں سے کسی کو اپنی مرضی سے فائدہ یا نقصان نہیں پہنچا سکتا
- قرض لینے والا ہی معاہدے کو تحریر کرنے یا کروانے کا زمہ دار ہو گا
- اگر قرض لینے والا کم فہم ہو یا ضعیف یا ناخواندہ ہو تو وہ اس کا ولی معاہدے کو تحریر کر سکتا ہے۔ ولی پر بھی تحریر کرتے ہوئے مکمل ایمانداری اور غیرجانبداری کی شرائط لاگو ہو گی
اس کے علاوہ قرض لینے والا کسی پیشہ ور محرر کی خدمات بھی لے سکتا ہے جو اس علاقے یا ملک کے مروجہ قانون کو پیش نظر رکھتے ہوئے، فریقین کی طے کردہ شرائط کے تحت معاہدہ تحریر کر دے
- قرض کا معاہدہ کرتے ہوئے دو گواہان کی موجودگی ضروری ہے۔ گواہان یا تو دو مرد ہو سکتے ہیں اور یا ایک مرد اور دو عورتیں۔ ان گواہان کے لیے بھی باکردار اور قابل بھروسہ ہونے کی شرائط ہیں
گواہان کے لئے معزز اور صاحب کردار ہونے کی شرائط اس لئے ہیں کہ کسی تنازعہ کی صورت میں ان کی گواہی لوگ اور فریقین تسلیم کر سکیں
گواہان کے لئے یہ بھی زہن میں رکھنا ضروری ہے کہ اپنی گواہی کے ساتھ انصاف نہ کرنے کی صورت میں وہ اللہ کی عدالت میں جوابدہ ہوں گے
- کس صورت میں قرض کا معاہدہ تحریر کرنا ضروری نہیں؟
روز مرہ کے چھوٹے موٹے معاملات، یا کسی قریبی دوست سے لیا جانے والا بہت قلیل مدتی اور معمولی قرضہ، اس قسم کے معمولی نوعیت کے چھوٹے موٹے سودے بغیر معاہدے کے کئے جا سکتے ہیں۔ لیکن اگر روز مرہ کے کاروبار میں بھی کسی وقت کسی بڑی رقم کا معاملہ آ جائے تو اس کو لکھ لینا ضروری ہے۔
اللہ تعالی نے زندگی کے تمام معاملات میں ہماری بخوبی راہنمائی فرمائی ہے۔ مالی معاملات میں بھی ایسے اصول وضع کرنے کی یہی وجہ ہے کہ اللہ سب سے بہتر جاننے والا ہے کہ ان معاملات میں بگاڑ بہت آسانی سے دلوں اور رشتوں میں دوری کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بات زہن میں رکھنی چاہئے کہ اگر مقررہ مدت میں قرض کسی مجبوری کے تحت لوٹایا نہ جا سکے تو قرض دینے والا مقررہ تاریخ کی معیاد آگے بڑھانے کا حق رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ قرض لینے والے کی مجبوری کو مدنظر رکھتے ہوئے قرض کو معاف بھی کیا جا سکتا ہے۔ اللہ کی نظر میں یہ عمل “احسان” تصور کیا جائے گا۔
اللہ ہمیں اپنا دین سمجھنے اور دوسروں کو سمجھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ ہمیں اپنے احکام کا پابند بنائے اور ہمارے لئے آسانیاں پیدا فرمائے۔ اللہ ہمیں قرض کی مشکلات سے محفوظ فرمائے۔
آمین